ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے پہلی بار ایک فلم میں ہیرو ہیروئن بنیں گے۔
فلمساز کرن جوہر نے دونوں بڑے اسٹارز کو ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی کرلیا ہے۔ اس سے پہلے عامر خان اور ایشوریا رائے 2000ء میں ریلیز ہونے والی فلم میلہ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے لیکن اس میں ایشوریا کا کردار محدودتھا۔
عامر خان نے پہلے کبھی کرن جوہر کے ادارے دھرما پروڈکشنز کے ساتھ کام نہیں کیا اور وہ پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گے۔