ایشوریا نے ریکھا کو ماں کہا تو حاضرین مجلس حیرت زدہ رہ گئے

Aishwarya and Rekha

Aishwarya and Rekha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی سابق محبوبہ ریکھا کو جب بچن خان کی بہو ایشوریا نے ماں کہا تو حاضرین مجلس حیرت زدہ رہ گئے۔

حال ہی میں ہونے والی ایوارڈ تقریب کے دوران فلم “جذبہ” میں شاندار پرفارمنس پرایشوریا بچن کو اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن تقریب میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھے گئے۔

جب دیومالائی حسن کی مالک اور لازوال اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں اپنا مقام بنانے والی اداکارہ ریکھا کو ایشوریا بچن نے ماں کہہ کر پکارا اور کہا کہ یہ میرے لئے ایوارڈ سے زیادہ خوشی کی بات ہے کہ میں ایک ماں سے ایوارڈ وصول کر رہی ہوں جس پر ریکھا سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی برجستہ کہہ گئیں کہ مجھے امید ہے کہ میں آئندہ بھی اسی طرح آپ کو ایسے ہی ایوارڈ دیتی رہوں گی۔

ریکھا اور ایشوریا بچن کے درمیان یہ مکالمہ جاری ہی تھا کہ ایشوریا کی ساس جیابچن بھی وہیں موجود تھیں انہوں نے اسی لمحہ ریکھا کو گلے لگا لیا اورایشوریا سے کہا کہ وہ آئندہ ریکھا کو ماں ہی کہیں جب کہ تقریب کے شرکا یہ مناظر دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے کیوں کہ ماضی میں ریکھا اور امیتھابھ کی قربت کو دیکھتے ہوئے جیابچن اور ریکھا کے درمیان سرد جنگ جاری تھی۔