اسلام آباد (جیوڈیسک) سیاست ہے یا بچوں کی لڑائی۔ پہلے تُو تُو میں، میں پھر جگ ہنسائی لیکن لڑنے والے ہیں کہ لڑتے ہی جا رہے ہیں۔
رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر پریس کانفرنس میں چودھری نثار اعتزاز احسن کو بڑا آدمی بننے کا مشورہ دیتے رہے۔
دو دن پہلے تو جو ہوا سو ہوا بدھ کے روز چودھری نثار پھر بول پڑے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا اعتزاز احسن ڈریکو لا تو نہیں کہ ان سےخوف آئے۔ کسی پراپرٹی یا گیس ٹائیکون کے آلہ کاروں کی کوئی حیثیت بھی نہیں۔
وزیر داخلہ کے الفاظ میڈیا پر گونجے تو خورشید شاہ کا رد عمل بھی آ گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا آج معلوم ہوا کہ کچھ لوگ اللہ سے نہیں ڈریکو لا سے ڈرتے ہیں۔
وفاق اور سندھ کے درمیان معاملہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہنا چاہئے۔ ذاتیات کا رویہ آمرانہ ہوتا ہے۔ جمہوریت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔