اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔ بھارت کے شہر دلی میں کل ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ہو رہی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس میں امریکا ، چین ، روس ، افغانستان ، ایران کے حکام بھی شریک ہونگے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران اعزاز احمد اور بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر میں ملاقات کا بھی امکان ہے۔