ملکہ، خمیس الشیط (عمر فارو ق اعوان، جی ایس ایوب) اے جے کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان انویسٹر اکمل پرویز چوہدری پاکستان کے نجی دورہ پر لاہور پہنچ گئے۔
لاہور ائیر پورٹ پر ان کا استقبال پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے صدر خالد مہر قصوری اور نمائندہ اردو نیوز سعودی عرب جی ایس ایوب نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کا مقصد والدین سے ملاقات پاکستان میں ذاتی کاروبار DHA ہائوسنگ سو سائٹی کے افسران سے ملاقا ت شا مل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت ہے حالات کے مطابق سعودی عرب میں سرمایہ لگایا سعودی عرب پر امن ملک ہے۔ سعودی حکومت انوسٹرر سے مکمل تعاون ا ور کاروباری تحفظ فراہم کرتی ہے۔ پاکستان میں بھی انوسٹمنٹ کی ہے اب حالات بہتر ہیں اور ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔