ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اوراداکارہ کاجول نے کچھ عرصے قبل ہی سوشل میڈیا پراپنے ساتھ بیٹی نائسا کی تصویریں شئیرکرنا شروع کی ہیں جس کے بعد مداح اورانڈسٹری میں افواہیں گرم ہیں کہ وہ بھی اسٹارچائلڈ کی طرح بالی ووڈ میں کچھ سال بعد انٹری دیں گی تاہم اجے دیوگن نے ان تمام افواہوں کورد کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریومیں بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن سے ان کی 13 سالہ بیٹی نائسا کی مختلف تقریبات میں شرکت کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نائسا ایسی کسی تقریب میں شرکت نہیں کرے گی جس کے وہ کچھ سیکھ نہ سکے۔
اداکار نے کہا کہ ان کی بیٹی کو ان ہی تقریبات میں دیکھا جاسکے گا جہاں وہ معاشرے کے حوالے سے کچھ سیکھ سکیں یا جن تقریبات سے نائسا کے خیالات میں معاشرے کے حوالے سے تبدیلی آ سکے۔
اجے دیوگن نے کہا کہ لوگ نائسا کو کسی بھی ایسی تقریب میں نہیں دیکھیں گے جہاں معروف شخصیات یا شوبزستارے ہوں۔ دوسری جانب نائسا بھی ایسی ہی تقریبات کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں سماجی اسباب کے حوالے سے بہت کچھ ہو۔