ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن جن کی فلم سنگھم ریٹرنز کی شوٹنگ ان دنوں جاری ہے انھوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی ایک فلم کی ہدایات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ ہیرو اجے دیوگن نے تقریباً 6 برس قبل فلم ’’آئی یو می اور ہم ‘‘ کی ہدایات دی تھی اور اس میں ہیرو کا کردار بھی اداکیا تھا ایک بار پھر سے ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار میں بھی نظر آئیں گے۔
تاہم فلم میں ان کی ہیروئن کا کردار ان کی اہلیہ کاجول کریں گی یا کوئی دوسری اداکارہ اس بات کا طے کیا جانا باقی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی عکسبندی جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔