ممبئی (جیوڈیسک) اجے دیوگن بہت جلد ہولی وڈ اسٹار نکول کڈ مین کے مدِمقابل نظر آئیں گے۔ یہ دعویٰ انڈین میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے جس کے مطابق اجے دیوگن اپنی اگلی فلم “شیوے” کے لیے نکول کڈمین کو کاسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ فلم اجے دیوگن خود ڈائریکٹ کریں گے جبکہ پروڈیوسر بھی وہ خود ہوں گے۔
اجے اس فلم میں ہیروئین کے لیے نکول کڈمین کو لینا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے ان سے بات چیت جاری ہے۔
تاہم اب تک ہولی وڈ اسٹار کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا ہے۔
خبریں گرم ہیں کہ اجے دیوگن کی یہ فلم بہت بڑے بجٹ کی ہوگی اور انہوں نے “فاسٹ اینڈ دی فیوریس” کے ایکشن ڈائریکٹر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔