ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور خوبرو اداکارہ شروتی ہاسن پہلی بار فلم’’بادشاہو‘‘میں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن ہدایتکارملن لوتھوریا کی فلموں ’’چوری چوری‘‘،’’کچے دھاگے‘‘ اور ’’ونس اپون آٹائم ان ممبئی ‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم اب اجے دیوگن ایک بار پھر ملن لوتھوریا کی نئی آنے والی فلم ’’بادشاہو‘‘میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شروتی ہاسن کو پہلی بار کسی فلم میں اجے دیوگن کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے ایک اور اداکارہ کی تلاش جاری ہے۔