نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی بیٹسمین اجنکیا رہانے اور جرمن بنڈس لیگا چیمپئن ٹیم بائرن میونخ میں آفیشل جرسیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
بائرن میونخ کے پرستار اجنکیا رہانے نے ٹوئٹر پیغام میں دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے جرمن کلب کا اپنے نام کی جرسی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اور پھر جواب میں اپنی آفیشل جرسی بھی بائرن میونخ کو ارسال کر دی تھی۔
بائرن میونخ کی جانب سے بھی دیوالی کی جوابی مبارکباد کے ساتھ اجنکیا رہانے کی جرسی تھامے ہوئے آرین روبن کی ایک تصویر جاری کی گئی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ روبن کو بھی ان کا تحفہ لازمی پسند آئے گا۔