کوئٹہ (جیوڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے بانی نواب اکبر بگٹی کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچ ری پبلکن پارٹی نے آج صوبے بھر میں شٹرڈان اور پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ جمہوری وطن پارٹی کے بانی نواب اکبر بگٹی کی ساتویں برسی آج منائی جارہی ہے، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچ ری پبلکن پارٹی نے آج صوبے بھر میں شٹرڈان اور پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
نواب اکبر بگٹی کی برسی پر کی جانے والی ہڑتال کی حمایت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام نظریاتی، ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری سمیت دیگر جماعتوں نے بھی کی ہے۔ بلوچ ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صوبے بھرمیں ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے جن میں نواب اکبر بگٹی کی قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔