کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست میں دلچسپی نہ لینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقدمے کی سماعت چوبیس اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مقدمہ کی سماعت کی۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل شکیل بلوچ نے استدعا کی کہ انہیں مقدمہ کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صوبائی حکومت دلچسپی نہیں لے رہی تو عدالت کیا کرے جو درخواست دی گئی ہے اس پر چیف سیکرٹری نے دستخط بھی نہیں کئے۔