راولپنڈی(جیوڈیسک)کوئٹہ پولیس نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو تحویل میں لینے کے لیے انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف جب تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
حوالگی کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔کوئٹہ پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے جج حبیب الرحمان کی عدالت میں درخواست دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف بگٹی قتل کیس میں مطلوب ہیں۔
انہیں پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف بے نظیر بھٹو قتل کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ریمانڈ ختم ہونے کے بعد درخواست پر غور کیا جائے گا۔