کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس کے ملزمان کی بریت کو چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ کورٹ نے ماتحت عدالت سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج شکیل بلوچ نے نوابزادہ جمیل بگٹی کی آئینی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی کیس کے نامزد ملزمان کو بری کر دیا تھا ۔ فیصلے کے خلاف نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے ہائی کورٹ میں درخواست دی۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا اور قتل میں نامزد ملزمان پرویز مشرف ، شعیب نوشیروانی ، آفتاب شیر پائو کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔