کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی انسداد عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ورنہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ون کے جج طارق انور کاسی نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔
اس موقع کرائم برانچ کے عملے نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے دو ضامنوں جن کے وارنٹ جاری ہوئے تھے کی تعمیل نہیں ہوئی جس پر عدالت نے دونوں ضامنوں نذیر احمد اور ممتاز حسین کے دوبارہ وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے مشرف کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی پیش پر عدالت میں پیش کیا جائے ورنہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
عدالت میں سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی پیش ہوئے ۔ بعدازاں نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔