اکبر بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف پیش نہ ہوئے ، عدالت نے حاضری سے استثنا دیدیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بگٹی قتل کیس کی سماعت جج طارق انور کاسی نے کی۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاو اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی اور پرویز مشرف کے دو ضامن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں پرویز مشرف وکیل کی جانب سے طبی بنیاد پر آج ایک روز کے لئے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے ضمانتی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ سماعت پر وہ حاضر ہوں۔عدالت میں آفتاب شیرپاو اور میر شعیب نوشیروانی کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ مقدمے کی مزید سماعت 16 جون تک ملتوی کرد ی گئی۔مقدمے میں پرویز مشرف کیپانچ بار پیشی کے آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں۔