کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں ملزمان آفتاب شیر پاؤ اور شعیب نوشیروانی کی جانب سے دائر درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بدھ کو سماعت کے دوران جمیل اکبر بگٹی نے اپنے والد کی قبرکشائی، ڈی این اے ٹیسٹ اور گواہان کو طلب کرنے کیلیے درخواستیں دائر کیں جنھیں عدالت نے منظور کر لیا۔
جمیل بگٹی نے بتایا کہ والد کی تدفین کے وقت انکے خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا، قبر کشائی کرکے ڈی این اے کرایا جائے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ لاش اکبر بگٹی کی ہی تھی۔ مزید سماعت 30 دسمبر کو ہو گی۔