اکوڑہ خٹک : پولیس موبائل پر حملہ، اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

Akora Khattak Attack

Akora Khattak Attack

اکوڑہ خٹک(جیوڈیسک) پولیس موبائل پر حملے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ جوابی فائرنگ میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔موٹر وے پر زیر تعمیر اکوڑہ خٹک انٹر چینج کے قریب گشت کرنے والی پولیس کی گاڑی پر اچانک دستی بم سے حملہ کر دیا گیا۔

دستی بم پھینکنے والے موٹر سائیکل سوار تین دہشتگرد تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فائرنگ بھی کر دی۔ چالیس گولیاں لگنے سے کانسٹیبل ناصر خان شہید ہو گیا۔ جوابی فائرنگ میں تینوں دہشتگرد مارے گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔ دہشتگردوں کے پاس کئی دستی بم اور کلاشنکوف تھی۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار عبدالطیف زخمی بھی ہوا۔ شہید پولیس اہلکار ناصر کو خویشگی بالا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔