اکوڑہ خٹک کے مدرسے کو اصلاحات کیلئے فنڈ دیا : کپتان کی تصدیق
Posted on June 27, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, پشاور, مقامی خبریں
Imran Khan
پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دینی مدارس میں اصلاحات لا رہے ہیں، اکوڑہ خٹک کے مدرسے کیلئے فنڈ جاری کر دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے اخراجات کا موازنہ کیا جائے تو پتہ چل جائے گا کہ عوام کی خدمت کون کر رہا ہے۔