اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے اکرم خان درانی کو وفاقی وزیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام ف وفاقی حکومت کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی اکرم خان درانی کو آئین کی آرٹیکل 92 کی شق ایک کے تحت وفاقی وزیر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ اکرم خان درانی کے وفاقی وزیر تعینات ہونے کے بعد جے یو آئی ف باضابطہ طور پر وفاق میں شراکت دار بن گئی ہے۔