اکشے کمار گبر بن کر کرپٹ لوگوں کو مزا چکھائیں گے

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اب گبر بن کر کرپشن کرنے والوں کی پٹائی کریں گے۔ راوڈی راٹھور میں غنڈوں کو مزہ چکھانے والے کھلاڑی کمار کو ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم گبر کیلئے سائن کیا ہے۔

گبر 2002 میں بنی تامل فلم کا ری میک ہے۔ گبر میں اکشے کمار لیڈنگ کردار میں کرپشن کے خاتمے کیلئے جنگ لڑیں گے ۔ فلم کی شوٹنگ اسی سال شروع ہونے کا امکان ہے۔