اکشے کمار نے کامیڈی فلم انٹرٹیمنٹ کا گانا ریکارڈ کرا دیا

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) اکشے کمار نے نئی کامیڈی فلم انٹر ٹیمنٹ کیلئے گانا ریکارڈ کرا دیا۔

بالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار کے مداح ایک بار پھر ان کی گلوکاری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ نئی کامیڈی فلم انٹر ٹینمنٹ کے نئے ڈائیلاگ پروموز اور فلم میں اکشے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا گانا جاری کر دیا گیا۔ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی آنے والی فلم میں ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے،ان کے مد مقابل تمنا بھاٹیہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم کی کہانی قسمت کی بدولت راتوں رات امیر بن جانے والے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی تمام دولت ایک کتے کو منتقل کردی جاتی ہے۔ فلم 8 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔