اکشے کمار سے بھی بھتہ مانگ لیا گیا

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انھوں نے چند ماہ قبل ایک گھریلو ملازم کو نوکری سے فارغ کیا تھا جس نے ان کے بارے میں معلومات انڈر ورلڈ کو فراہم کیں۔

اکشے سے 5 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے گینگسٹر کا نام روی پجاری بتایا جاتا ہے۔ دوسری طرف اداکار نے سارے واقعے کی اطلاع جوہو کے مقامی پولیس سٹیشن کو دے دی ہے جس کے بعد اکشے کی رہائش گاہ کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔