ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی فلم ’’ ہالی ڈے ‘‘ اے سولجرنیور آف ڈیوٹی ‘‘ میں مارشل آرٹ کی مشکل ترین قسم ’’ آکیرو‘‘ کا مظاہرہ کرینگے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار جنھیں ایکشن اداکار کا خطاب حاصل ہے اپنی نئی فلم ’’ ہالی ڈے ‘‘ اے سولجرنیور اف ڈیوٹی ‘‘ میں کیریئر کے مشکل ترین ایکشن کرتب کا مظاہرہ کرینگے۔ وہ فلم میں مارشل آرٹ کی سب سے مشکل قسم ’’ آکیرو‘‘ کرتے ہوئے دکھائی دینگے۔
فلمسازوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے برطانوی اسٹنٹ مین گریک پاول کی خدمات حاصل کی ہے تاکہ وہ اکشے کو مارشل آرٹ کی اس قسم کے لیے تربیت دیں۔ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن مناظر کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں مداحوں نے اس سے قبل ایسے ایکشن نہیں دیکھے ہونگے فلم ’’ ہالی ڈے اے سولجر نیور آف ڈیوٹی ‘‘ جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔