ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم روبوٹ کا سیکوئل بننے جارہا ہے جس میں تامل فلموں کے نامور اداکار رجنی کانتھ اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے،فلم روبوٹ IIکا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’روبوٹ 2‘‘ میں اکشے کمار کے منفی کردار کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے جس میں اکشےایک ولن کاکردار اداکر رہے ہیں۔
350کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم کے بار ے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلموں میں شامل ہے جس میں رجنی کانتھ اور اکشے کمار کے درمیان لڑائی کا ایک سین فلمانے پر20کروڑ روپے کی لاگت آئی۔
ایس شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار او ر رجنی کانتھ کے علاوہ ایمی جیکسن بھی شامل ہیں۔ فلم کی کہانی اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔