ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے سماجی مسائل پر بننے والی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اداکار کہہ رہے ہیں کہ فلم ٹوائلٹ تو بنا لی لیکن کہانی ابھی باقی ہے اور اب میں ٹوائلٹ پارٹ ٹو کیساتھ آرہا ہوں جبکہ اکشے نے پوسٹ کیساتھ یہ بھی لکھا کہ اگلی بلاک بسٹر فلم کیلئے تیار ہو جائیں کیونکہ مشن ’’ٹوائلٹ ٹو‘‘ بدلے گا پورا ہندوستان۔