اکشے کمار، جسے ہیرو کے بجائے ولن کے کردار زیادہ پسند ہیں

Akshay Kumar

Akshay Kumar

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ ہیرو کے بجائے ولن کے کردار کو پسند کرتے ہیں جس میں ہیروئن کے گرد گھومتا رہتا ہے، جب کہ ہیرو کو کبھی اپنی ماں اورکبھی بہن کی فکر ہی دامن گیر رہتی ہے۔

بالی وڈ کے سپر سٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ فلم میں ایک ولن ہیروکی نسبت زیادہ لطف ا ندوز ہوتا ہے۔ ساری فلم میں وہ راج کرتا ہے، بس آخری حصے میں کچھ منٹوں کے لئے اس کو ہیرو سے مار کھانا ہوتی ہے۔ اکشے کمار کی نئی فلم، اینٹر ٹینمنٹ آٹھ اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔

بالی وڈ میں 27 برس مکمل کرنے والے اکشے نے مزید کہا کامیڈی کی کوئی حد نہیں ہے اور کئی کردار ایسے ہیں جو ابھی تک ادا نہیں کئے گئے۔ میں نے ہر کردار کو انجوائے کیا ہے۔