اکشے کمارکا کرن جو ہر کو مشورہ

Akshay Kumar

Akshay Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے پروڈیوسر کرن جو ہر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گٹکا چھوڑ دیں، جی ہاں یہ کوئی پان چھالیہ چھوڑ نے کا نہیں بلکہ گٹکا نام کی نئی فلم کا خیال چھوڑ نے کا مشورہ ہے۔ اکشے کمار ابھی تک کرن جوہر کے کسی پروجیکٹ میں کام نہیں کر سکے۔

پروڈیوسر اور اداکار، دونوں ایک ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں، لیکن جب کرن جوہر نے اپنی فلم گٹکا کا آئیڈیا اکشے کمار سے ڈسکس کیا تو اس کا اختتام اکشے کو اچھا نہیں لگا اور انہوں نے کرن جوہر کو مشورہ دیا کہ اسے چھوڑ دیں، کسی اور آئیڈیا پر کام کرتے ہیں، یوں کرن جوہر کا گٹکا، کھٹائی میں پڑ گیا اور اب وہ اکشے کو اپنے ساتھ کام میں لانے کے لیے دوسرے آئیڈیاز کی تلاش میں ہیں۔