مبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے خطروں کی کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ:ایک پریم کتھا‘‘ نے باکس آفس پر کمائی میں شاہ رخ خان کی ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ:ایک پریم کتھا‘‘ نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر مایوس کن آغاز کے باوجود تین روز میں ہی کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم نے نمائش کے پہلے روز 13 کروڑ 10 لاکھ، دوسرے روز 17 کروڑ 10 لاکھ اور تیسرے روز 21 کروڑ 25 لاکھ کی کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 51 کروڑ 45 لاکھ کی کمائی کرلی ہے۔
فلم نے اب تک کی کمائی میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کو پچھاڑ دیا ہے جب کہ کنگ خان کی فلم پہلے 3 روز میں 46 کروڑ کا بزنس کرسکی تھی اور اب تک مجموعی طور پر 63 کروڑ 43 لاکھ کی کمائی کرسکی ہے۔
دوسری جانب فلمی پنڈتوں نے بھی اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ:ایک پریم کتھا‘‘ کی باکس آفس پر سپرہٹ ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلمی پنڈت امکان ظاہر کررہے ہیں کہ یہ فلم اکشے کی 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی فلم بن جائے گی۔