اکشے کمار کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم “باس” کا ٹیزر ٹریلر جاری

Film Boss

Film Boss

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھانے کو تیار ہیں جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم “باس”کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ 2010 کی ملیالم مصالحہ فلم”پوکیری راجہ”کی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔

ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کیساتھ ساتھ متھن چکر برتی، شیو پنڈت، ادیتی راحیدری، رونت روئے، ڈینی ڈینزونگپا اور جانی لیور اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔ اشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم باس کی موسیقی ساجد واجد اورہمیش نے ترتیب دی ہے جو 16 اکتوبر کوبھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی جائیگی۔