اکشے کمار کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم باس کے ڈائیلاگ پروموز جاری

Boss Filam

Boss Filam

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھانے کو تیار ہیں جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم “باس” کے ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں۔ 2010 کی ملی الم مصالحہ فلم”پوکیری راجہ”کی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔

ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کیساتھ ساتھ متھن چکربرتی، شیو پنڈت، ادیتی را حیدری، رونت روئے، ڈینی ڈینزونگپا اور جانی لیور اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ دو گانوں میں جلوہ گر ہوں گی ۔ایشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم باس کی موسیقی ساجد واجد اور ہمیش نے ترتیب دی ہے جو 16 اکتوبر کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی جائیگی۔