ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اب کتے کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم اٹس انٹرٹینمنٹ میں اکشے کمار کے ساتھ ہیروئن کا کردار اداکارہ تمنا بھاٹیا کررہی ہیں جنھوں نے حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ہمت والا سے فلم نگری میں قدم رکھا ہے۔
فلم کی شوٹنگ بینکاک میں ہو گی اور اس کے لیے گولڈن ریٹریور نسل کے کتے ونڈر ڈاگ کا بھی آڈیشن لیا گیا۔ اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے کیریئر میں ہر طرح کے رول کیے ہیں لیکن اب ایک کتے کے ساتھ کام کرنا بالکل الگ تجربہ ہوگا۔