اکشے کمار آوٹ، فلم ویل کم ٹو کیلئے جان ابراہام ہیرو ہونگے

John Abraham

John Abraham

ممبئی(جیوڈیسک)اکشے کمار آوٹ، فلم ویلکم ٹو کیلئے جان ابراہام ہیرو ہونگے۔ پروڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا نے اکشے سے متعلق اپنے سابقہ تلخ تجربات کے بعد ویلکم ٹو کے لیے جان ابراہام کو سائن کرلیا ہے۔

فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا نے کہا ہے کہ ہیرا پھیری کی تیسری فلم کے لیے اکشے کمار نے 2006 کے بعد سے انہیں تین سال تک انتظارکروایا مگر پھر بھی وہ فلم کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔

آخر مجبورا انہیں دوسرے اداکاروں کو فلم میں لینا پڑا۔فیروز نڈیاڈ والا کو اپنی نئی فلم ویلکم ٹو کے لیے بھی اکشے دستیاب نہیں ہوسکے اور یہی وجہ ہے کہ اب اس بلاک بسٹر فلم کے دوسرے حصے ویلکم ٹو کے ہیرو جان ابراہام ہونگے۔