معروف بھارتی اداکار اکشے کمار اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ کی کامیابی کیلئے دعا مانگنے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پہنچ گئے۔ ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی کے سیکول کی پروموشن اور کامیابی کیلئے اکشے کمار سناکشی سنہا اور ایکتا کپور کے ہمراہ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر منت مانگنے پہنچ گئے۔
سوناکشی سنہا اور ایکتا کپور نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا تھا تو اکشے کمار بھی سفید ٹی شرٹ میں ملبوس تھے۔ اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد درگاہ کے ارد گرد جمع ہوگئی تاہم سخت سیکورٹی کے باعث بیشتر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم پہلے پارٹ کی طرح اچھا بزنس کرے گی۔