ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نوجوان اداکار ورون دھون کا چیلنج پورا کرنے میں ناکام ہو گئے۔ ورون دھون ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما نے مرکزی کردار کیا ہے۔
فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے ورون دھون اور انوشکا شرما نے باقاعدہ درزی کی تربیت لی تھی۔
فلم کی تشہیر کے دوران ورون دھون نے سوشل میڈیا پر اداکار اکشے کمار کو 10 سیکنڈ میں سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج کیا تھا جسے خطروں کے کھلاڑی نے قبول کیا لیکن اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
اکشے کمار نے ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ دو مرتبہ سوئی میں دھاگا ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکام ہوجاتے ہیں۔
خطروں کے کھلاڑی ویڈیومیں بولتے نظر آئے کہ اس چیلنج کے بجائے کسی چھت سے کودنے کا ٹاسک دیا جاتا ، وہ زیادہ بہتر تھا۔
ورون دھون نے بھی اکشے کمار کی کوشش پر ٹوئٹ میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی ’سوئی دھاگے‘ کا چیلنج دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ورون دھون کی فلم ’سوئی دھاگہ‘ 28 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔