ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار عامر خان کی ہائی بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ تو باکس آفس پر ناکام رہی لیکن رجنی کانتھ اور اکشے کمار کی ہائی بجٹ فلم ’2.0‘ نے چار دن میں ہی باکس آفس پر چار چاند لگا دیئے ہیں۔
فلم’2.0‘ نے مجموعی طور پر چار دن میں ہی 4 سو کروڑ روپے کا بزنس کرلیا، جس کی تصدیق فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے بذریعہ ٹوئٹر پوسٹ کی۔
پروڈکشن ہاؤس نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا، ‘پوری دنیا سے 400 کروڑ کی کمائی تاریخی ہے، یہ بلاک بسٹر نہیں میگا بلاک بسٹر ہے’۔
واضح رہے کہ یہ فلم اب تک بھارت میں سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
گزشتہ روز تجزیہ کار ترن آدرش نے اس برس کی 100 کروڑ سے زائد کمانے والی فلموں کی فہرست بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ سائنس فکشن فلم ‘2.0’ میں رجنی کانت اور اکشے کمار نے مرکزی کردار کیے ہیں، یہ فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے۔