اکشے اور سوناکشی کینئی فلم “ہالیڈے”کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

Holiday

Holiday

ممبئی (جیوڈیسک) کھلاڑی کمار اور دبنگ سوناکشی ایک بار پھر ساتھ، بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن تھرلر فلم ہالیڈے کے ٹریلر اور گانوں کے بعد فلم کا نیا ڈائیلاگ پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

رائٹر وہدایتکار اے آر مرگادوس کی اس فلم میں اکشے اور سوناکشی کیساتھ ساتھ گوندا، فریڈی دارو والا اور ذاکر حسین اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وپل شاہ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2012 کی تامل بلاک بسٹر فلم تھپاکی کا ریمیک ہے جس کا میوزک مرگادوس نے خود معروف موسیقار پریتم کیساتھ ملکر ترتیب دیا ہے۔

ایکش و تھرل سے بھرپور یہ فلم ہالیڈے ریلائنس اینٹرٹینمنٹ کے تحت رواں سال 6 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔