ممبئی (جیوڈیسک) اکشے اور سوناکشی کی فلم ” ہالی ڈے” نے ریلیز کے پہلے ہفتے اکتالیس کروڑ بتیس لاکھ کا بزنس کر لیا۔
ایکشن فلم ”ہالی ڈے اے سولجر اِز نیور آف ڈیوٹی” شائقین کو بھا گئی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں اکتالیس کروڑ بتیس لاکھ کا بزنس کر لیا ہے۔
ہالی ڈے کی کہانی ایک فوجی افسر کے گرد گھومتی ہے جو ملک میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جان داؤ پر لگا دیتا ہے۔ فلم میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا باکسر بنی ہیں۔