پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا
Posted on June 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا بجٹ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ہے انتہائی مختصر وقت میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر ہم وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ملک کے اندر سے مہنگائی، بے روزگاری ،کرپشن، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ کی حکومت بھرپور اور عملی اقدامات اٹھائے گی۔
انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم کی ریذیڈنسی پر حملہ کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے بولان میڈیکل کالج اور قائداعظم ریذیڈنسی پر حملے کی ہم شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیں حکومت ان حملوں میںملوث ملک دشمن افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔