اختر شیرانی کی رومانوی شاعری اورترنم ناز کی آواز

Akhtar Shirani

Akhtar Shirani

لاہور (جیوڈیسک) رومانوی شاعر اختر شیرانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لاہور میں سروں کی ایک شام منعقد کی گئی۔رنگا رنگ محفل موسیقی سجائی ریڈیو پاکستان نے گلوکاروں نے اختر شیرانی کے الفاظ کو اپنی آواز دے کر حاضرین کو محظوظ کیا۔

ترنم ناز نے اختر شیرانی کا کلام گا کر سماں باندھ دیا۔ابھرتی ہوئی گلوکارہ صائمہ ممتاز کو دلکش پرفارمنس پر دل کھول کر داد ملی۔ محفل میں لیجنڈ شاعر اختر شیرانی پر مکالے بھی پڑھے گئے، جن میں ان کی ادب کے لئے گرانقدر خدمات کو سراہا گیا۔