العباس فیبرکس کے برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے، سید وجیہہ حسن

Karachi

Karachi

کراچی : امیر جماعت اسلامی زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن نے سائٹ ایریا میں واقع العباس فیبرکس سے 15 کے قریب مزدوروں کی جبری برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش کو نوکری سے بیدخل کیا جانا مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے معاشی قتل کے مصداق ہے۔

اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، فیکٹری مالکان مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کرسکتے۔محنت کشوں کو اس ظالمانہ باطل نظام کیلئے علم بغاوت بلند کرنا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی مزدوروںکو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہر فورم پر مزدور حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ سید وجیہہ حسن نے مطالبہ کیا کہ العباس فیبرکس سے نکالے گئے مزدوروں کو فی الفور ان کی ملازمت پر بحال کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے#