ریاض (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں کےخ لاف پرتشدد کارروائیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، صہیونی قبلہ اول کی بے حرمتی کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں۔وفد سے بات چیت کرتے یہ بات کہی۔
ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ترک صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر مذہبی امور نے کہا کہ قبلہ اول پریہودیوں کے حملوں پر ترک صدر سخت صدمے سے دوچار ہیں۔
جب انہیں پتا چلا کہ یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی شروع کی ہے اور اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے تو انہوں نے تمام دیگر مصروفیات ترک کر کے مسجد اقصی کی صورتحال پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم، فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے رابطہ کیا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔