راولپنڈی : الخیر یونیورسٹی آزاد کشمیر نے بی اے اور ایم اے کے ہزاروں طلباء وطالبات سے ڈگریوں کی مد میں لاکھوں روپے ارجنٹ فیس کی مد میں وصول کرنے کے باوجود5سال گزرگئے ڈگریاں جاری نہیں کیں ،طلباء وطالبات یونیورسٹی کے چکر کانٹے پر مجبورہوگئے ہیں۔
اصل ڈگریاں نہ دینے پر طلباء وطالبات میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ، الخیر یونیورسٹی کی جانب سے ڈگریاں نہ جاری کرنے پر طلباء نے سخت احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی اور صدر آزادکشمیر وچانسلر الخیر یونیورسٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الخیر یونیورسٹی آزادکشمیر نے 2011 سے 2016تک بی اے اورایم اے سطح پر پرگروام میں امتحان دینے والے 2000سے زائد طلباء وطالبات جن سے یونیورسٹی حکام نے ارجنٹ ڈگری جاری کرنے کی مدمیں فی کس 5000روپے کے حساب سے 1کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی۔
لیکن ان طلباء وطالبات کو چار سال گزرگئے اصل ڈگری جاری نہیں کیں جس سے طلباء وطالبات کو جہاں ملازمتوں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے وہاں یونیورسٹی نے ان کا ٹائم بھی ضائع کردیا ہے۔
اس حواے سے یونیورسٹی حکام کاکہنا ہے کہ سابق صدر کی جانب سے ڈگریوں پر دستخط نہیں کیے جس ہزاروں طلباء وطالبات کو ڈگریوں کے اجراء میں تاخیر ہو ئی موجود ہ صدر کے نوٹس میں لائیں گے کیونکہ یہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں۔
رجسٹراڑ یونیورسٹی منظورشیخ 03435545555 کے نمبر پر خبر کی تصدیق یا تردید کی جاسکتی ہے