اسلام آباد: الخدمت فائونڈیشن کے ذیلی ادارہ الخدمت آغوش ہوم کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔الخدمت آغوش کے بچوں نے جشن آزادی کی تقریب میں ملی نغمے ، ترانے اور تقاریر کرکے سما باندھ دیا۔تقریب سے خطاب میں بلال سعید نے کہا یہ ملک ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ ہمیں قائد کی حقیقی سیاسی بصیرت کو سمجھنا ہو گا تب جا کر ہمیں آزادی کا احساس ہو گا اور مملکت خداداد کے معرض وجود میں آنے کی حقیقی روح کی سمجھ آئیگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج محترم قائد اعظم ہوتے تو آغوش ہو م کے پھول جیسے بچوں کے جوش و خروش اور عقیدت کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔انہوں نے بچوں سے مخاطب ہو کرکہاکہ آپ لوگ ہی اس ملک کا سرمایہ افتخار ہیں اور آپ لوگوں نے ہی اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے اس لیے اپنی پڑھائی توجہ دیں تاکہ بڑے ہو کر آپ اس ملک کی سالمیت اور بقاء کے لئے کام کرسکیں۔ اس موقع پر ایس اے شمسی سینٹرل کوارڈینیٹرر میڈیاالخدمت فائوندیشن، بلال سعید ایدمنسٹرٹر آغوش ہوم راولپنڈ ی اور شہزاد سلیم عباسی موجود تھے۔ تقریب میں میڈیا نمائندگان، سوشل ورکرز کے علاوہ بچوں اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں الخدمت آغوش ہوم کے ہونہار بچوں کو ٹرین کی سیر کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔