الخدمت فائونڈیشن کی جنرل کونسل کا دو روزہ ششماہی اجلاس اختتام پذیر

Alkhidmat GC Meeting

Alkhidmat GC Meeting

راولپنڈی : ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر میں الخدمت فائونڈیشن کی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس مرکزی صدرمحمد عبد الشکور کی زیر صدارت اختتام پذیر ہو گیا۔محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فلاحی منصوبوں کی مدد سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے ١لخدمت ملک بھر میں مستحق اور نادار افراد کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہے جس کا مقصد پسے ہوئے طبقے کے مسائل کو سمجھتے ہوئے اُن کا سہارا بننا ہے۔اجلاس میں سید احسان اللہ وقاص سینئر نائب صدرالخدمت فائونڈیشن ، ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ سیکرٹری جنرل،اسسٹنٹ سیکرٹریز میاں بابر حمید ، احمد جمیل راشد، شاہد اقبال ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، طلعت ظہیر مرکزی صدر وومن ونگ، نوید انیس نائب صدر، سیکرٹری جنرل کلثوم رانجھا ، نیشنل ڈائریکٹرزعامر محمود چیمہ (کمیونٹی سروسز)،جمشید علی خان (مواخات)، انجینئرصابر احمد(ڈائیگناسٹک)، فضل محمود (ڈیزاسٹرمینجمنٹ) ، محی الدین ہاشمی ( ڈائریکٹر مینٹیننس اینڈ ڈویلپمنٹ)، مجید احمد چوہدری چیئرمین الفلاح اسکالر شپ، سفیان احمد خان جنرل منیجر پروگرامز ، عمیر ادریس ڈائریکٹر میڈیا، حماد اختر اور ریجنل صدور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محمد عبد الشکور نے سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق وفیصلوںپر عمل در آمد کا جائزہ لیا اور سالانہ رپورٹ و منصوبہ بندی کیساتھ فنڈریزنگ پلان میں خبیب بلال کیساتھ گروپ ورک میں بھی حصہ لیا۔ احسان اللہ وقاص نے مالیاتی انتظام و انصرام پر اعجاز ند یم کے ساتھ مل کر گروپ ورک میں حصہ لیا ۔ ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے جدید بین الاقوامی تصورات اور الخدمت پر بریفنگ دی۔شاہد اقبال نے الخدمت کے وژن 2030 کے خدو خال سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ پروگرام مینجمنٹ ورک میں سفیان احمد اور انجینئر صابر احمد نے بحث کی جبکہ عمیر ادریس اور خبیب بلال منیجر ریسورس نے رمضان المبارک مہم کے حوالے سے الخدمت کی حکمت عملی بارے آگاہ کیا۔ محمد عبد الشکور نے الخدمت فائونڈیشن کی گزشتہ سال کی کاردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی الخدمت کے جذبہ انسانی سے سرشار رضار اپنی خدمات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے گے۔ آخر میں ریجنل صدور نے الخدمت فائونڈیشن کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کے حوالے سے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن اوررپورٹس پیش کیں۔

برائے رابطہ:

شہزاد سلیم عباسی

0333-3133245