راولپنڈی : محمد عبداالشکور صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی مختلف ٹیموں نے پچھلے پانچ روز میں مری کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا مکمل دورہ کیا اور وہاں ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا۔
جسکے بعد وہاں پر فوری طور پر متاثرہ خاندانوں میں راشن،50 ٹینٹ اور 300 ترپال تقسیم کر دیے گئے اور بے سہارا لوگوں کے لیے ایک ٹینٹ سٹی بھی بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق یوسی دیول، یوسی پھگواڑی، یوسی روات ،یوسی سہر بگلہ، یوسی پوٹھہ، یوسی گہل اور یوسی بانسرہ گلی میں تقریباََ 300 گھر متاثر ہوئے جسمیں الخدمت فاؤنڈیشن نے بروقت پہنچ کر غریب اور بے سہارالوگوں کی ہر ممکن مدد کی۔
وہاں موجود اہل علاقہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت صحیح معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے۔