اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے یتیم بچوں کے ادارے ”آغوش مری“ کے ہاسٹل بلاک کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو گی۔تقریب کے مہمان خصوصی سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ہوں گے جبکہ تقریب کے میزبان ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن، شوکت حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹرایکنا ریلیف کنیڈا،محمد انیس وی سی رفاہ یونیورسٹی اور شاکر صدیقی ڈائریکٹر آرفن کئیر پروگرام ہونگے۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے ”کفالت یتامی پروگرام“ کے تحت یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ملک بھر سے6,900 سے زائد بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اس وقت یتیم بچوں کے لیے آٹھ (8)آغوش ہومز (یتیم خانے)کام کر رہے ہیں جو کہ ان ننھے معصوم پھولوں کوجدید تعلیم و تربیت،حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق صحت اورمعیاری رہائش کیساتھ ساتھ ہر قسم کی دیکھ بھال کا سامان مہیا کر رہیں ہیں۔