الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یتیم بچوں کے ادارے ”آغوش مری“ کے ہاسٹل بلاک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یتیم بچوں کے ادارے ”آغوش مری“ کے ہاسٹل بلاک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب مسیاڑی مری ڈانہ آوائیں آغوش ہوم مری میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد انیس وی سی رفاہ یونیورسٹی جبکہ تقریب کے میزبان سید احسان اللہ وقاص نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن، ڈاکٹر حفیظ الرحمان، شوکت حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکنا ریلیف کینیڈا اور شاکر صدیقی ڈائریکٹر آرفن کئیر بھی شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبد الشکور نے کہا کہ آغوش ہوم مرییتیم بچوں کے لیے شاہکار عمارت کی تعمیر الخدمت کی خدمت انسانیت کے لیے بہترین مثا ل ہے اور ہمیں بحثیت قوم ملکر یتیم بچوں کی فلاح وبہود کے لیے کام کرنا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے ”کفالت یتامی پروگرام“ کے تحت یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لئے ملک بھر سے6,900 سے زائد بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اس وقت یتیم بچوں کے لیے آٹھ (8)آغوش ہومز (یتیم خانے)کام کر رہے ہیں جو کہ ان ننھے معصوم پھولوں کوجدید تعلیم و تربیت،حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق صحت اورمعیاری رہائش کیساتھ ساتھ ہر قسم کی دیکھ بھال کا سامان مہیا کر رہیں ہیں۔ سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ آغوش مری یتیم مگر ذہین بچوں کے مرکز کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔آغوش مری 54 کنال کے رقبے پر مشتمل اسلام آباد سے مری ایکسپریس وے پر 22 کلو میٹر کی مسافت پرواقع ہے جس میں ذہین یتیم بچوں کو گریڈ12تک بہترین تعلیمی اور بورڈنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس بچوں کاداخلہ باقاعدہ میرٹ پر ہوگا اور ٹیسٹ انٹرویو کلیئر کرنا والے بچے کو ہی داخلے کی پیشکش کی جائے گی۔شوکت حسین ای ڈی اکنا ریلیف کینڈ نے کہا کہ اہم الخدمت فاونڈیشن کے یتیم بچوں کے پروگرام کو سراہتے ہیں۔ تقریب میں میڈیا نمائندگان،مختلف این جی اوز کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔آخر میں معزز مہمانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ افتتاحی تقریب کا اختتام کرنل خالد عباسی کی دعا سے ہوا۔

Abdus Shakko

Abdus Shakko

Alkhidmat

Alkhidmat

Dr Mushtaq

Dr Mushtaq

Dr-Hafeez

Dr-Hafeez

Ihsan Ullah

Ihsan Ullah