الخدمت فائونڈیشن ایل سی سے متاثرہ علاقوں کا دور کر کے امدادی سامان متاثرین تک پہنچائے گی۔ محمد عبد الشکور

Muhammad Abdul Shakoor

Muhammad Abdul Shakoor

اسلام آباد : الخدمت فائونڈیشن کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر جاری بھارتی جارحیت کا شکار متاثرین سے ہر ممکن تعاون کرے گی اور ہماری ٹیم متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے ریلیف گڈز اور دیگر امدادی سامان بھی متاثرین تک پہنچاے گی۔

محمد عبد الشکور نے الخدمت کی آٹھ رکنی ٹیم کو ایل او سی کے متاثرین کی فوری امداد کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ متاثرین کے لیے الخدمت کی 8 رکنی ٹیم کل میر پور اور برنالہ کی طرف روانہ ہوگی۔

آٹھ رکنی ٹیم میں فضل محمود ٹیم لیڈر و نیشنل ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ، عصمت اللہ قریشی، عطاء الرحمان، احسان قادر ، زبیر احمد، محمد وسیم ، عاطف عباسی، اور فدا محمد شامل ہونگے۔

جبکہ ریلیف گڈز میں 150 ٹینٹس، 150 ترپال،200 سے زائد کمبل، 100 سے زائد ونٹر پیکجز اور لاکھوں روپے مالیت کی ادویات شامل ہیں۔

برائے رابطہ:
شہزاد سلیم عباسی
0333-3133245