الخدمت فائونڈیشن کے تحت 3 روزہ ٹریننگ آف ٹرینر” ورکشاپ اختتام

AlKhidmat Foundation Pakistan

AlKhidmat Foundation Pakistan

اسلام آباد: ڈاکٹر حفیظ الرحمان چیئرمین بورڈ الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پاکستان
نے کہا کہ ٹرینرز کی تربیت کا مقصد الخدمت فائونڈیشن کے ذمہ داران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا ، آفات سے آگاہی پیدا کرنا اور لوگوں کی زندگیوںکا تحفظ یقینی بنا نا ہے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جا کر مزیدلوگوں کو بھی تربیت فراہم کریں جس سے عام لوگوں کو بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ اس موقع پر نیشنل ڈائریکٹرڈیزاسٹرمنیجمنٹ فضل محمود،پروگرام منیجر عصمت اللہ ، ٹرینرز محمد ریحان( پاکستان ریڈ کریسنٹ)، قاسم جان( آئی آر ڈی ایس) اور احمد حسین (پاکستان ریڈ کریسنٹ)موجود تھے۔

الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت3روزہ “ٹریننگ آف ٹرینز ” ورکشاپ کاانعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے ناگہانی آفات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ میںشرکاء کو ٹرینر رول، ریڑکی ٹوٹی ہوئی ہڈی کو ٹرانسپورٹ کرنا،سی پی آر، بیسک لائف سیونگ کا طریقہ کار، چوکنگ، خون نکلنا، صدمہ، پٹھوں میں انجری، جوائنٹ انجری پر خصوصی لیکچرز اور گروپ ایکٹویٹیز کا اہتمام کیا گیا۔
فضل محمود نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کہا کہ ان ورکشاپس سے نہ صرف شرکاء کی تعمیری صلاحیتوں میں نکھار آئیگا اور کام کرنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا بلکہ اِس سے معاشرے میں بھی مثبت تبدیلی آئیگی۔ورکشاپ کے آخر میں شرکاء کو پروفیشنل سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

برائے رابطہ:
شہزاد سلیم عباسی
کوارڈینیٹر میڈیا اینڈ پی آر
0333-3133245